اسلام آباد( نیو زرپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، صدر مملکتعوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔