ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامدنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جلالپور پیروالا میں سیلابی صورتحال کے باعث ہنگامی انخلاء آپریشن جاری ہے جس میں 2 ہزار سے زائد افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلالپور پیر والہ میں امدادی کارروائیوں کی قیادت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن اور پی اے ایف ہیلی کاپٹرز بھی انخلاءاور ریلیف آپریشن میں شریک ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بلند مقامات پر پھنسے افراد کو خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی سیلاب میں گھرے متاثرین تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک ہزار سے زائد لائف جیکٹس اور لائف رنگ بھی جلالپور پیروالا پہنچا دیے گئے ہیں۔