• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے تمام ریٹائرڈ ججز کو سرکاری سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

لاہور(آصف محمود بٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں درپیش مجموعی سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عدالت عظمی  کے ریٹائر اور آئندہ ریٹائر ہونے والے معزز ججز کے تحفظ کے لئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔وفات  پا جانیوالے ججز کی شریکِ حیات کو بھی تاحیات سکیورٹی دینے کی ہدایت،وزارتِ داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ، عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ریٹائرڈ ججوں آئندہ ریٹائر ہونے والے معزز ججز  کو سرکاری سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی جان و مال کا مناسب تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری سرکاری مراسلے میں، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری سے جاری ہوا، کہا گیا ہے کہ ہر ریٹائرڈ جج کو تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی دستہ دیا جائے گا۔ اس دستے کی نوعیت اور تعیناتی کا فیصلہ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے اختیار میں ہوگا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ریٹائرڈ جج وفات پا جائے تو ان کی شریکِ حیات کو بھی تاحیات اسی نوعیت کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید