• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو

سکھر (بیورو رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں‘ ڈیمز کے شوشے نہ چھوڑے جائیں‘ متنازع باتیں نہ کی جائیں‘ سیلاب گزر جائے پھر یہ باتیں دیکھ لیں گے‘سیلاب سیلاب ہوتا ہے‘سپر فلڈ میں سپر نقصان ہوتا ہے‘سیلاب سے زراعت کوڈیڑھ ارب کا نقصان پہنچ سکتا ہے‘ آنیوالے سال میں فوڈ سیکورٹی کا خدشہ ہے‘اللہ پاکستانی عوام کو اس قدرتی آفت سے بچائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹوکا کہناتھاکہ انڈیا نے اسرائیل کی پالیسی نقل کی اور پاکستان کے عوام کو پیاسا رکھنے یا سیلاب میں ڈبونے کی سازش کی‘ ہم بھارت کو یہ اجازت نہیں دیں گے‘بھارت یا تو سندھ طاس معاہدہ تسلیم کرے یا پھر 6 دریاؤں پر پاکستان کا حق تسلیم کرے‘عالمی سطح پر کیس لڑیں گے۔
اہم خبریں سے مزید