اسلام آباد(جنگ رپورٹر)فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر فخرالزمان کاسپریم کورٹ میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمن) تبادلہ کردیا گیا ،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی منظوری سے ان کے تبادلہ وتعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے تعلق رکھنے والے گریڈ21کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،فخرالزمان کی مفاد عامہ میں سپریم کورٹ میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمن) ڈیپوٹیشن کی بنیادوں پرا یک سال کے لیے کی تعیناتی کی گئی ، دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ انہیں بنیادی تنخواہ کا 20فیصد بطور ڈیپوٹیشن الاؤنس بھی ملے گا۔