اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہوریت 15 ستمبر 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کسی بھی منصفانہ اور جامع معاشرے کی بنیاد ہے، جو بنیادی حقوق کا تحفظ کرتی ہے اور سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آزمائشوں سے بھرپور رہی ہے، اس دن کی مناسبت سے ہمیں اپنی پارلیمنٹ کے اہم کردار کو بھی تسلیم کرنا چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر پاکستان کے جمہوری عزم، پارلیمانی استحکام اور عوامی شمولیت کے تسلسل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کی طاقت، اجتماعی دانش، اور قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں، صدر آصف علی زرداری پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی 1973 کا آئین ہے، جو ہر شہری کے لیے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور آرٹیکل 25 کے تحت قانون کے سامنے مساوات کو یقینی بناتا ہے، یہ تاریخی دستاویز نہ صرف انفرادی آزادیوں کی ضامن ہے۔