• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا دورہ چین، زراعت، ماحولیات، ماس ٹرانزٹ کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں میں مفاہمت کی تین یادداشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت‎ کی، ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے، صدر مملکت نے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت نےچیئرمین چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ بلاول بھٹو سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات اس موقع پر انہیں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ‎صدر زرداری کی شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت‎کی۔ ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔‎اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ‎پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہ‎دوسرا ایم او یو شینونگ کالج، کسانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ‎تیسرا ایم او یو ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینا‎شامل تھا۔ اس موقع پرصوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید