اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مربوط انداز میں تیار کیا جائے گا ، دس روز میں سیلابی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ مکمل کیا جائے گا، میڈیا سیلا ب سے ہونے والے نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے، بھارت کی جانب سے قدرتی آفت میں بھی سیاست کی گئی ، درست اعداد و شمار جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں سیلاب کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں 2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔