• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کو کام سے نہیں روکا جاسکتا‘ سپریم کورٹ ایکشن لے‘ بیرسٹر گوہر

پشاور (ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ افسوسناک ہے‘کسی بھی جج کو عدالتی امور سے روکا نہیں جاسکتا‘ سپریم کورٹ اس معاملے میں ایکشن لے‘ عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں‘عوام کا پہلے ہی عدلیہ سے کافی اعتماد اٹھ چکا ہے‘اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے ‘ نفرت کی بنیاد پر حکومت کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ۔ بیرسٹر گوہر نے بدھ کو پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے آپس میں اتنے جھگڑے ہیں تو عوام کہاں جائیں گے‘ عدلیہ کو کہتے ہیں کہ ریلیف اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے‘ عمران خان کے کریمنل کیسز جلد سنے جائیں‘ اس وقت عوام مایوسی کے عالم میں ہیں‘اعلیٰ عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظررکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی۔
اہم خبریں سے مزید