• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر، 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر ہے کہ عراقی حکومت نے نئے ریگولیشن جاری کئے ہیں جن کے تحت مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین کیلئے 50سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ کے اجراء پر پابندی لگادی ہے۔وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر زیارات مجاہد علی خان نے اس ضمن میں با ضابطہ سر کلر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا۔ 50سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید