کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا دریائے سندھ پر گھوٹکی کندھ کوٹ پل پر کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم ،منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیلاب اور دیگر مسائل کے باعث معطل ہونے والے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ میں نومبر میں ذاتی طور پر پل کے مقام کا دورہ کروں گا اور وزیر کو منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لینے کا پابند بناؤں گا تاکہ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کے اندر مکمل ہوسکے۔