• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی عرب نیٹو جیسا معاہدہ، مغربی حلقوں میں بےچینی

نیویارک (تجزیہ کار، عظیم ایم میاں) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نیٹو جیسا معاہدہ ، دفاع مشترک ہوگیا، عراق میں امریکا کے سابق سفیر زلمے خیل زاد نے کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نتیجہ خیزقدم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کی خبر نے اس نئی صورتحال کے حمایتیوں اور مخالفین کو یکساں طور پر حیرت اور دلچسپی میں مبتلا کیا ہے حالانکہ اس معاہدے سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات موجود تھے، لیکن یہ معاہدہ ایک نیا موڑ ثابت ہوا ہے۔فی الوقت عراق میں امریکا کے سابق سفیر اور افغان نژاد ریپبلکن اسکالر زلمے خلیل زاد نے، جو پاکستان پر اپنے مخصوص نقطہ نظر رکھتے ہیں، اسے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نتیجہ خیز قدم قرار دیا ہے تاہم انہوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ایک ایگریمنٹ ہے یا باقاعدہ ٹریٹی۔ اسی طرح انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا یہ معاہدہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے؟
اہم خبریں سے مزید