کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، ایس تھری منصوبے کو سندھ حکومت اب مکمل کریگی۔ وہ جمعہ کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کرینگے۔