• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی میں بدلنے کا انکشاف

 گوجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ میں بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف ہواہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )گوجرانوالہ زون نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ثاقب علی مذکورہ گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جو بینک عملے کے ساتھ مل کر اصلی سونے کی جگہ نقلی سونا رکھتا رہا۔ایف آئی حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کروڑوں کا سونا خوردبرد کیا ہے۔ مجموعی طور پر 21کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید