• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے متاثرین سیلاب کے لئے امدادی سامان بھیجا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان سے بھرا 26 واں ٹرک جمعہ کو روانہ کیا۔ امدادی قافلہ انجینئر مبین صدیقی، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی اور نثار خان سینئر نائب صدر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی قیادت میں روانہ ہوا۔ ٹرک میں خوراک، کپڑے، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں ۔مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی اب تک سیلاب متاثرین کیلیے25ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان (مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد) تقسیم کر چکی ہے۔ گلگت بلتستان، جھنگ، چنیوٹ، بونیر، پیرمحل، حافظ آباداور بہاولپور سمیت مختلف علاقوں میں امدادی قافلے بھجوائے گے۔
اسلام آباد سے مزید