اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نےبھارتی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سکھ یاتریوں کو پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے کی اجازت نہ دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور قرارد داد مذمت منظور کی ہے۔ یہ اطہار تشویش گزشتہ روزپردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) کے ہیڈ آفس میںہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ یہ اقدام مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا، مگر بھارتی حکومت بار بار اپنے ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔ بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پوری پاکستانی قوم کو پاکستان اور سعودیہ کے مابین دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی پاکستان نے دنیا بھر کے یاتریوں خصوصاً یوکے، کینیڈا اور امریکہ کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت فراہم کی تاکہ وہ باآسانی پاکستان آ سکیں۔ اس کے برعکس بھارت اپنے ہی شہریوں کو اس بنیادی حق سے محروم کر رہا ہے۔