کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر عظمت اولکھ نے کہا ہےکہ ایچ ون بی امریکی ویزا کے فیصلے سے پاکستان پر اثر نہیں پڑیگا ، انڈیا اور چین متاثر ہونگے،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ میچ میں پاکستان کی شکست یکطرفہ تھی اور اب دیکھنا ہوگا کہ آج ٹیم کس جذبے کے ساتھ میدان میں اترتی ہے،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مسلسل غیر روایتی اور متنازع فیصلے کر رہے ہیں ایچ ون بی ویزا سے متعلق جو ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے اس سے امریکی معیشت اور بالخصوص لیبر انڈسٹری کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ میچ میں پاکستان کی شکست یکطرفہ تھی اور اب دیکھنا ہوگا کہ آج ٹیم کس جذبے کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی اسکلز کمزور ہیں اور آل راؤنڈرز کی اسٹریٹجی بدلنے کی ضرورت ہے ہے اور اسپیشلسٹ بیٹرز بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پا رہے۔ بھارتی رویے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان یا تو دباؤ میں بیٹھ جائے یا دباؤ بھارت پر ڈالے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ٹیم جیت حاصل کرے۔نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر عظمت اولکھ نے کہا کہ ایچ ون بی ویزا کی سخت پالیسی امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی ورکرز پر انحصار سے روکنے کی کوشش ہے لیکن اس سے امریکہ کی اختراعی شناخت متاثر ہو سکتی ہے ۔