• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی ومعاشی کامیابیاں، پاکستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اہل، مشیر وزیراعظم

فیصل آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ دفاعی ومعاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اہل بنادیا،سعودی عرب پر حملہ پاکستان خود پر حملہ تصور کرے گا اور پاکستان پر حملہ ہوا تو جواب کیا ہوتا ہے دنیا نے دیکھ لیا، آج پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ اپنی قسمت خود لکھ سکے۔فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ڈی ایم کے تحت مختصر عرصہ کے لیے حکومت ملی مگر یہ سارا وقت معیشت کو بہتر بنانے میں صرف ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلا 28 مئی 1998 کو ملا جب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی قوت بنا اور دوسرا موقع 22 اپریل سے 11مئی کے دوران ملا جب پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا نے بھی ہمارے موقف اور کامیابیوں کو تسلیم کیا۔مزید کہا کہ تیسرا موقع 17ستمبر کو آیا جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کیونکہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت یکجا تھی جب کہ سیاسی، دفاعی اور معاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اہل بنا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید