اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغامات میں کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر امن، انصاف اور انسانیت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ دنیا بھر میں امن قائم ہو۔اس عالمی یومِ امن پر آئیے ہم سب تعمیری اور اجتماعی عمل کا عہد کریں،فلسطین اور مقبو ضہ کشمیر کے حقِ خودارادیت بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے ،ان ہتھیاروں کو خاموش کریں جو بے گناہوں کی جان لیتے ہیں؛ سفارت کاری پر دوبارہ اعتماد کریں اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کریں۔ عالمی یومِ امن پرصدر زرداری نے پیغام دیتے ہوئیے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امن صرف اس وقت ممکن ہے جب تمام قوموں کے درمیان انصاف اور برابری ہو، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی دہائیوں سے جاری محرومیاں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں، ان خطوں میں حقِ خودارادیت کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے،پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ہمیشہ عالمی امن کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے آج جب دنیا میں قانون کی حکمرانی اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے درمیان ایک معرکہ جاری ہے۔