دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کررہے ہیں۔ لیکن عمان کے لئے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی عامر کلیم کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے گلے لگالیا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سےجمعے کی شب میچ کے بعد پاکستانی نژاد عمانی کھلاڑی عامر کلیم کو گلے لگانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والےعامر کلیم نے دو وکٹ لئے اور پچاس سے زائد رنز بنائے۔