• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسٹرڈ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار اور 3 افغان شہری بھی شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج، جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید