ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او نیوملتان کے پیش نہ ہونے تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز نے ایس ایس پی آپریشنز زنیر احمد چیمہ اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن حیدر علی کو طلب کیا اور ضلعی عدالتوں اور جوڈیشل جیل میں سکیورٹی کے موجودہ انتظامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز نے ایس ایچ او نیوملتان ذوالفقار کیخلاف خاتون کی دائر درخواست پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا ،پیش نہ ہونے پر عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ ایس ایچ او کی تنخواہ روک دی جائے ۔