• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی بار کراچی کی ٹیم قائداعظم ٹرافی کھیلنے سے محروم

دبئی/کراچی (نمائندہ خصوصی/ اسٹاف رپورٹر) تاریخ میں پہلی بار ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی۔ کراچی وائٹ اور بلوز قائد اعظم ٹرافی کیلئےکوالیفائی نہیں کرسکیں۔ حنیف محمد ٹرافی کے دونوں گروپ میں کراچی ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کرسکی۔ دونوں گروپ کی ٹاپ ٹیمیں فاٹا اور فیصل آباد قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گی ۔حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے دن فاٹا نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور37 رنز سے ہرادیا اور چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ آصف آفریدی نے 4 وکٹیں اورمیچ میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے۔کراچی بلوز نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ محمد اصغر نے 117 رنز کے عوض 8 اورمیچ میں 14 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ راولپنڈی کی دوسری اننگز میں عبدالفصیح نے 91 اور مبصرخان نے 88 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ کوئٹہ کے بسم اللہ خان نے لاہور بلوز کے خلاف 36 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 319 رنز بنائے۔ محمد جاوید 85 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سجاد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید