کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق پی ایچ ایف حکام ارکان کو تسلی بخش جواب دینے میں بھی ناکام رہے ۔ صدر طارق بگٹی فیڈریشن کی خو مختاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے انہیں اعتماد کا ووٹ دیا ہے، وزارت قانون نے میری تقرری کو درست قرار دیا ہے۔ کمیٹی رکن شہلا رضا نے موجود ہ عہدے داروں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جس پر پی ایچ ایف حکام برہم ہوگئے ۔ شہلا رضا نے کہا کہ ان کے پاس واحد مینڈیٹ تھا کہ وہ دو ماہ کے اندر انتخابات کیلئے پی ایس بی کی مدد کریں۔ طارق بگٹی الیکشن نہیں لڑسکتے، ان کی بات کو دیگر ارکان نے بھی تسلیم کیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے تنازع کو فوری حل کرنے کیلئے جلد انتخابات کی تجویز پیش کی۔