کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سےنشانہ بنایا، آپریشن کےنتیجے میں13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے۔home