• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس چھوٹ کا معاہدہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس چھوٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد 2 ماہ سے معطل پاک-چین باہمی تجارت کےجلد بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ٹیکس مسائل پر دونوں حکومتوں کے مابین باقاعدہ معاہدے کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، سینیٹر سلیم مانڈی والا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور تاجر برادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نےکہا کہ ٹیکس کے مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر لیا گیا، جس پر متعلقہ اداروں، گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔ انہوں نےکہا کہ ٹیکس ایشو پر 17اگست کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے دن رات محنت کے بعد اپنی سفارشارت مرتب کیں، ہم نے ان تمام سفارشات کو وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجا تھا، جنہیں انہوں نے منظور کر لیا۔اویس لغاری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ڈرائی پورٹ ٹیکس میں ریلیف فراہم کیا جائے گا، سوست ڈرائی پورٹ پر درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں تاجروں کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ سوست میں ہڑتال ہوئی تو یہ معاملہ کافی سیریس ہوگیا تھا، تاجروں کی ہڑتال کے باعث پاک-چین ٹریڈ بند ہو گئی تھی، چین اور پاکستان دونوں کو تشویش ہوئی کہ یہ ٹریڈ فوری طور پر بحال ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید