• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ شہباز، 2 دنوں میں تیسری ملاقات، پاکستانی وزیراعظم شاندار فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں، امریکی صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی دو دنوں میں تیسری ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اوردیگر بھی شریک تھے ،امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیر اعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس کا دورہ بھی کروایا ، ملاقات مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے کے بعد شروع ہوئی اور ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ20منٹ سے زائد تک جاری رہی ۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سے مصافحہ کیا اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم رہنماؤں سے ملاقات اچھی رہی،اسرائیلی قیدیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں، اسرائیل کو مغربی کنارے کا انضمام نہیں کرنے دینگے، ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات بھی اچھی رہی ، غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن ہے،قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ جلد ہوسکتا ہے ۔ترک صدر نے ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ "مجھے ان امن کوششوں پر یقین ہے جن کی قیادت صدر ٹرمپ کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ایردوان اور وزیراعظم شہباز کی ہوٹل میں ملاقات علیحدہ ملاقات ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ اورغزہ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس سے قبل انہوں نے ترک صدر رجب ایردوان سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ، ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ان کے ہوٹل میں ملاقات کی ،ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات شیڈول سے تاخیر سے شروع ہوئی، ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شیڈول سے تاخیر سے شروع ہوئی ، ملاقات سے قبل امریکی صدر نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا امریکی حکام نے شاندار استقبال کیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔دریں اثناء ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں اسرائیل کو مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔" "نہیں، میں اس کی اجازت نہیں دوں گا۔


اہم خبریں سے مزید