• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JCC کا 14 واں اجلاس آج بیجنگ میں، سی پیک فیز ٹو کے باضابطہ آغاز کی منظوری دی جائے گی

 اسلام آباد(رپورٹ،تنویر ہاشمی)سی پیک کے اعلی ٰ سطح فورم مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کا 14واں اجلاس  چین کے دارلحکومت بیجنگ میں آج  ہوگا،جس میں سی پیک  کے  دوسرے مرحلے  کے اہم ترین سنگ میل کے آغاز کی باضابطہ منظوری دی جائے گی ، جے سی سی کا اجلاس پاکستان اور چین کے حکام کی مشترکہ صدارت میں ہوگا، یہ اجلاس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے سی پیک کے پہلے مرحلےکی تکمیل کے بعد فیز ٹو کے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ، سی پیک کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان میں 8,904 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی, 888 کلومیٹر موٹرویز اور ہائی ویز مکمل ہوئیں, دو لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم ہوئیں اور گوادر خطے میں ایک اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا ، جے سی سی کےآج ہونیوالے اجلاس میں پاکستان چین سکالرشپ  اور تربیتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں جیسے سافٹ ویئر، اے آئی، ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی میں تربیت دی جا سکے۔ انویشن کوریڈور کے تحت ٹیکنالوجی پارکس اور انویشن ہبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید