• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دوستی سڑکوں کی تعمیر سے خلائی تحقیق و تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے ۔وزیر منصوبہ بندی نے چینی کمپنی سی آرآر سی کو ایم ایل-1 منصوبے کے لیے مسابقتی لاگت پر حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے کامستقبل جدید، موثر اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لئے کوشاں ہیں ،سی پیک کا دوسرا مرحلہ جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے ہونان سیٹلائٹ سپیس ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے دورہ کے موقع پر متعلقہ حکام سے گفتگو میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید