• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ ،غیرقانونی کٹوتی پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے غیر قانونی طریقے سے کٹوتی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شہری کے لاکھوں روپے خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو ڈاکو کیخلاف مقدمہ درج ،پولیس نے واسا ملازمین پر تشدد کرنے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے شہری کو کروڑوں روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے حادثات کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے نقدی و طلائی بالیاں وغیرہ لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،خاتون کو غلط انجکشن لگاکر موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں پولیس نے عطائی ڈاکٹر سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردیں۔
ملتان سے مزید