• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو حلیف سمجھتی ہے، حسین حقانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں 1954 سے اب تک اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اس بار بہتری ضرور ہے لیکن یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر روبینہ قدوائی نے کہا کہ ذہنی بیماری ایک بڑا مسئلہ ہے سائیکاٹرسٹ کے لیے تو ریگولیشن موجود ہیں مگر کلینیکل سائیکولوجسٹ اور کاؤنسلرز کے لیے کوئی واضح نظام نہیں ہے اس لیے اس شعبے میں معیار قائم کرنے اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا جس میں پاک بھارت جنگ، مسئلہ کشمیر، غزہ میں اسرائیلی مظالم اور افغان دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں پر بات کی اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔
اہم خبریں سے مزید