کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز وِنگ کے زیرِ اہتمام نمائشی ہاکی کا انعقادکیا گیا۔ کے ایچ اے ویمنز کلر نے کامیابی حاصل کی۔ واحد فیصلہ کن گول ثمینہ تبسم نے اسکور کیا۔ مہمانِ خصوصی سندھ ہائی کورٹ کراچی کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد فیصل رشید تھے۔