• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان نان ٹیرف ایریا قرار، وفاقی حکومت سے معاہدہ طے

گلگت (نیوز ایجنسیز )گلگت بلتستان نان ٹیرف ایریا قرار،وفاقی حکومت سے معاہدہ طے۔ ہنزہ میں وفاقی حکومت کیساتھ معاہدہ طے پانے کے بعدسپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی نے سوست میں 68دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاک چین سرحد پر 68 روز سے جاری تاجروں کا دھرنا ختم ہونے پر پاکستان اور چین کے مابین تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کو نان ٹیرف ایریا قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید