• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم تھری ایڈیٹ کے حقیقی کردار’’فن سوک وانگڑو‘‘پر بھارت کا پاکستان کیلئے پروپیگنڈے کا الزام

سرینگر( جنگ نیوز)فلم تھری ایڈیٹ کے حقیقی کردار’’فن سوک وانگڑو‘‘پر بھارت کا پاکستان کیلئے پروپیگنڈے کا الزام،تفصیلات کے مطابق لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر گرفتار سرگرم سماجی اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک پر بھارتی پولیس نے پاکستان جا کر بھارت مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور ملک دشمن عناصر سے رابطے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ پولیس چیف ایس ڈی سنگھ جموال کا کہنا ہے کہ سونم وانگچک نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہاں ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام ایک مقامی اخبار نے کیا تھا اور وہاں سے حکومت مخالف بیانیہ اپنایا۔ تاہم سونم وانگچک نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی جدوجہد پرامن ہے جس کا مقصد صرف لداخ کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔لداخ کے معروف انجینئر، ماہر تعلیم اور ماحولیات کے سرگرم کارکن سونم وانگچک کی زندگی پر مبنی 2009 میں بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ بنی، جس کا مرکزی کردار ’فن سوک وانگڑو‘ یا ’رانچو‘ فلم بینوں کے دل جیتنے والا تھا۔
اہم خبریں سے مزید