کراچی (جنگ نیوز)پاکستان اور بھارت میں سے ایشیا کا بادشاہ کون؟ اسپورٹس فلور اسپیشل آج ’’جیونیوز‘‘ پر دیکھیں۔ کرکٹ کے دیوانوں کی بے تابی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سنسنی خیز ٹاکرا اتوار کو ہونے جارہا ہے۔ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آخر ایشیا کا بادشاہ کون بنے گا، کون ٹرافی اپنے نام کرے گا اور کون فاتح قرار پائے گا۔ اسی حوالے سے جیونیوز نے بھی کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار اسپیشل اسپورٹس فلور سجا لیا ہے، جہاں ملک کے نامور تجزیہ کار اس میچ کے ہر پہلو پر گفتگو کریں گے۔ پروگرام میں راشد لطیف، احمد شہزاد اور سکندر بخت بھی اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کریں گے اور ناظرین کو اس بڑے مقابلے کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ خصوصی شو اتوار کی شام چار بجے سے صرف جیونیوز پر براہِ راست نشر ہوگا۔