دبئی (نمائندہ خصوصی) قومی انڈر19ون ڈے کپ میں اتوار کو چوتھے راؤنڈ میں سیالکوٹ نے کراچی بلوز کو 64رنز سے ہرادیا۔ بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ولید اقبال 69نے سمیر اختر نے 63ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ لاہور بلوز نے ملتان کو36رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے خضر بٹ کے75اور سعد صفدر کے69رنز بنائے۔ ملتان کے سمیر منہاس کے108رنز بنائے۔ کوئٹہ نے ایبٹ آباد کو 28رنز سے شکست دے دی۔ فضل رحمٰن نے57اور محمد عمر نے 56رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کےعبدالوہاب نے نصف سنچری اور عمرزیب نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور اور فیصل آباد کا میچ ٹائی ہوگیا۔ فیصل آباد نے220رنز بنائے تھے۔ پشاور کو ڈی ایل ایس کے تحت205رنز کا نظرثانی ہدف دیا گیا تھا تاہم کم روشنی کی وجہ سے جب کھیل47اوورز میں رکا تو اسوقت دونوں ٹیموں کا اسکور برابر یعنی 204رنز تھا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ فیصل آباد کے دانیال احمد خان نے ہیٹ ٹرک کی۔ فاٹا نے اسلام آباد کو 223رنز سے ہرادیا۔ عثمان خان نے6چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے 151رنز بنائے۔ ڈیرہ مراد جمالی نے حیدرآباد کو ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے عشرت العباد نے 113رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ راولپنڈی نے آزاد جموں کشمیر کو135رنز سے ہرادیا۔ عبدالقادر نے 8چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے121 رنزبنائے۔