• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف ٹینس: شکست کے بعد پاکستان ٹیم جنوبی کوریا سے واپس

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) جنوبی کوریا میں ایشین ساف ٹینس چیمپئن شپ کے بعد پاکستانی ٹیم خاموشی سے کراچی پہنچ گئی، آٹھ رکنی ٹیم میں منیجر ، کوچ کے علاوہ ٹیم لیڈر نوشاد احمد بھی شامل تھے۔ پاکستان کو ٹیم ایونٹ ، سنگلز اور ڈبلز میں شکست کا سامنا رہا۔ بھارتی ٹیم نے چارمیڈلز جیتے۔ فلپائن نے چین کو شکست دیکر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیتا اور 2026ء ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے نوشاد احمد پاکستان میں بیک وقت پانچ سے زائد کھیلوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان کا ایک کھلاڑی جنوبی کوریا میں سیپک ٹاکرا ایونٹ کے دوران سلپ ہوگیا تھا۔ حال ہی میں جاپان میں جعلی پاکستانی فٹ بال ٹیم ڈیپورٹ ہوئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید