• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی فوجی اڈوں کیخلاف پاک، روس، چین، ایران کے موقف کو سراہتے ہیں‘ افغانستان

کابل (آن لائن) امارتِ اسلامیہ افغانستان نے پاکستان، روس، چین اور ایران کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ان ممالک نے افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کی مخالفت کی ہے۔امارت اسلامیہ (افغان حکومت) کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان سے دیگر ممالک کو خطرہ لاحق ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں۔حمد اللہ فطرت نے کہا کہ امارت اسلامیہ بدعنوانی، منشیات اور ناپسندیدہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید