• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7دہشت گرد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے تیار شدہ آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،گرنیڈ اور گولیاں برآمد ہوئیں، سیکورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کا زہری میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے سات دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ٹھکانے مسمار بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ دستی بم ٗ راکٹ لانچرز دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید