منیلا(نیوز ڈیسک)مرکزی فلپائن میں بدھ کو آنے والے طاقتور اور کم گہرے زلزلے کی شدت 6.9 تھی، جس میں حکام کے مطابق کم از کم 69 افراد ہلاک اور 140سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز صوبہ سیبو کے شمال مشرق میں ساحلی شہر بوگو سے تقریباً 19کلومیٹرکے فاصلے پر اور زمین کے اندر 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور متاثرین کو فوری امداد کی یقین دہانی کرائی۔