نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں عدالت نے ڈاکٹروں کواپنی لکھائی درست کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ میڈیکل کالجز میں خوشخطی کے اسباق شامل کیے جائیں اور دو سال کے اندر ڈیجیٹل نسخے لازمی بنائے جائیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔