اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم اآفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات میں 24مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے اور شاندار کارکردگی دکھانے پر دلی مبارکباد دی