• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، نئے نامزد وزیراعظم 27 روز بعد ہی عہدے سے مستعفی

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے وزیرِ اعظم سیباسٹین لیکورنو نے 6 اکتوبر 2025 کو صرف 27دن بعد اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ ایک سال میں یہ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کی تاریخ میں کسی بھی وزیرِ اعظم کی سب سے مختصر مدت تھی۔ اس صورتحال میں صدر ایمانوئل میکرون کے لئے تین آپشنز ہیں، نیا وزیرِ اعظم مقرر کرنا، پارلیمنٹ تحلیل کرنا یا خود استعفیٰ دینا۔ ذرائع کےمطابق استعفے کی وجوہات یہ ہیں وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں سیاسی اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے کابینہ کے اعلان کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر اس بات پر کہان کی کابینہ میں سابق وزیرِ خزانہ برونو لی میئر کو دوبارہ وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا، جو پنشن اصلاحات کے معاملے پر متنازعہ شخصیت سمجھے جاتےہیں۔ فرانس سیاسی بحران کی شدت اخیار کر گیا ہے لیکورنو کا استعفیٰ فرانس میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر گیا ہے۔ ملک میں پارلیمنٹ میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے، جس کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے فوری انتخابات کامطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید