• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی معاہدے کے بعد سعودیہ سے تعلقات کو کاروبار سے مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے، ہم تجارت، سرمایہ کاری، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ جات میں مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھائیں گے، سعودی عرب ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ملکر کام کریں تو عالمی برادری میں اپنی جگہ مضبوطی سے بنا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک۔سعودی عرب جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاک- سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائی گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب کیا تھا، اسکے بعد سے سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔

اہم خبریں سے مزید