پشاور (ایجنسیاں ) جمعیت علماء اسلام ( ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم میں ہمارے ساتھ تھی، پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، حکومت اس وقت اقلیت میں ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیخلاف بات ہونی چاہیے، صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے سے صورتحال کو دیکھ کر اسمبلی میں فیصلہ کریں گے، صوبے میں بدامنی کا ادراک اگر خود پی ٹی آئی نے کیا ہے تو اچھی بات ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں