• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کا موجودہ نظام ناکام، نئے صوبے بنانے ہونگے، شاہد خاقان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبے اب حاگیریں بن گئی ہیں، صوبوں کا موجودہ نظام ناکام ہوگیا ہے، اسے کب تک چلانے کی کوشش کرینگے، تحفظات دور کرکے نئے صوبے بنانے ہونگے،17سال سے سندھ میں پی پی کی حکومت ہے مگر کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں،سائٹ علاقے کی سڑکیں خراب ہیں سندھ کے بیشتر علاقے تباہ حال ہیں، کراچی کو اس کا حق ملنا چاہئے، سندھ کے پاس رقم آبادی کے حساب سے آتی ہے جب تک کراچی ترقی نہیں کریگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کراچی میں بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی آتی ہے پولیس کا کام کیا صرف سیاسی عہدیداروں کو پروٹوکول دینا رہ گیا۔ وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی واضح پلان نہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں،قانون کی حکمرانی ہو تو سرمایہ کاری ترقی کرتی ہے،پی پی اور ن لیگ میں کتنے بھی اختلافات ہوں مگر ساتھ چلتے رہیں گے کیونکہ اختیار دونوں کے پاس نہیں اور نہ ان میں عوام کو کچھ دینے کی صلاحیت ہے، آزاد کشمیر میں جو ہوا معمولی بات نہیں انگریز جو نظام چھوڑ گیا وہ قابل قبول نہیں صوبوں میں تفریق ہےپاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی انتشار کو ختم کرنا ہوگا، ملک میں کوئی سیاسی نظام نہیں کوئی شخص کوئی ادارہ بری الذمہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید