• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس بہت ہوگیا، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا ءنے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ، بس بہت ہوگیا ، اب فیصلے کا وقت آچکا ، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائیگی ،اگر دہشت گردی کا سر نہ کُچلا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائے گی، ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا۔ شہداء پاکستان کی عزت و وقار اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، دوست نما دشمن دہشتگردوں کو تحفظ دے رہے ہیں،خوارج ہمسایہ ملک سے آ کر دہشت گردی کرتےہیں،مسئلہ فلسطین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،آزاد فلسطینی ریاست کا قیام پہلے دن سے ہی ہمارا موقف ہے،77 سال سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،چین پاکستان کا انتہائی دیرینہ، قابل قدر، قابل اعتبار اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والا دوست ملک ہے،اس کے تعاون کو کبھی نہیں بھلا سکتے،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں،کشمیری بہن بھائی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کے حقیقی مسائل پہلے بھی حل کیے ہیں آئندہ بھی کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا، وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی،دوسری طر ف وزیر اعظم نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیرفعال سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کی ہدایت کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید