• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک، میجر سبطین شہید

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر ) سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیاتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔درابن میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز  کا آپریشن،شدید فائرنگ کا تبادلہ، میجر سبطین   جام شہادت نوش کر گئے، صدر، وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ  ،سپیکر قومی اسمبلی  اور فاقی  وزیرداخلہ  کا میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش ،س یکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ جمعرات کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق 8 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے 30سالہ میجر سبطین حیدر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ادھر صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید