اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو اقوامِ متحدہ کے چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی ، جسے 26 ستمبر کو اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ہے، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا ،تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگ کیت کیوکا خطاب ہے، جسے 27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا ۔