• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج نے خوارج نیٹ ورک توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،د ہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔۔ جمعہ کو ایوان صدر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔
اہم خبریں سے مزید